layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

کپاس کی موجودہ صورت حال اور حالیہ بارشوں کے فصل پر اثرات کا جائزہ،گیا ستمبر کا مہینہ کپاس کی مینجمنٹ کے حوالے سے اہم، فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے، افتخار علی سہو

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 31, 2024
in زراعت
0
کپاس کی موجودہ صورت حال اور حالیہ بارشوں کے فصل پر اثرات کا جائزہ،گیا ستمبر کا مہینہ کپاس کی مینجمنٹ کے حوالے سے اہم، فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے، افتخار علی سہو


ملتان( لیہ ٹی وی)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت ملتان میں کپاس کی فصل بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کپاس کی موجودہ صورت حال اور حالیہ بارشوں کے فصل پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کل 34لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے۔روئی کے پیداواری ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر کا مہینہ کپاس کی مینجمنٹ کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے جاری فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔کپاس کی فصل کی بہتر نگہداشت بارے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ موسمی پیشن گوئی کے مطابق ستمبر کا مہینہ کپاس کی فصل کیلئے بہتر رہے گا۔موسمی حالات کے پیش نظر کپاس کی فصل کو کیڑوں و بیماریوں سے بچانے کیلئے بروقت ایڈوائزری جاری کی جائے۔ٹیکنیکل ایڈوائزی موسمی پشین گوئی کے مطابق جاری کی جائے۔انہوں ے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوان زرعی گریجوایٹس 16ستمبر سے فیلڈ میں عملی سرگرمیاں شروع کردیں گے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے متعلقہ افسران کو کہا کہ بہاولپور ڈویژن کو کاٹن ویلی بنانے کیلئے قابل عمل پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔انہوں نے کپاس کی صاف چنائی،ذخیرہ و ترسیل بارے کاشتکاروں کو فنی رہنمائی فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس پنجاب رانا شبیر احمد خان،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید،ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول،ڈائریکٹرجنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں،ڈائریکٹر جنرل کراپ رپورٹنگ سروس عبدالقیوم،چیف سائنٹسٹ ایوب ریسرچ ڈاکٹر ساجد الرحمان،فوکل پرسن کاٹن ڈاکٹر محمد انجم علی،کپاس کے ترقی پسند کاشتکار سید حسن رضا،خالد محمود کھوکھر،کاٹن ایکسپرٹ ڈاکٹر محمد اقبا ل بندیشہ سمیت محکمہ زرعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے افسران نے شرکت کی

Previous Post

نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور مون سون پلان کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن تیزی سے جاری

Next Post

ماہرین کا ماحولیاتی رپورٹنگ میں بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے والی خواتین صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور شمولیت پر زور

Next Post
ماہرین کا ماحولیاتی رپورٹنگ میں بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے والی خواتین صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور شمولیت پر زور

ماہرین کا ماحولیاتی رپورٹنگ میں بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے والی خواتین صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور شمولیت پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024