ملتان29اگست(لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائی سکول کا دورہ کیا اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کی چیکنگ کی اور تعلیمی معیار کی انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنر نے قبل ازیں سکول کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور سکول کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مختلف تجاویز کی منظوری دی۔ڈپٹی کمشنر نے طلباءکو لیکچر بھی دیا اور کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری تعلیمی اداروں کو مستحکم کرنے اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں اساتذہ کرام کی جدید نصاب سے آگاہی کیلئے تربیتی سیشن کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔