ملتان29اگست 2024(لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہسپتالوں اور مراکز صحت کے منصوبوں کی کڑی انسپیکشن کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہباز شریف ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے طبی سہولیات کی انسپکشن کی اور مریضوں سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے شوگر اور دل سمیت ہیپاٹائٹس کی تمام ویکسینیشن کو بروقت مریضوں تک پہچانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہباز شریف ہسپتال کو مثالی طب گاہ بنایا گیا ہے اس سلسلے میں جدید سی ٹی سکین کی سہولت بھی شہباز شریف ہسپتال میں فراہم کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فاطمہ جناح گائنی ہسپتال میں خواتین کیلئے لیبر روم اور آپریشن تھیٹر میں بھی مثالی سہولیات اور ماہر ڈاکٹر فراہم کئے گئے ہیں