ملتان(لیہ ٹی وی)محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ساوتھ پنجاب، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب اور یونیسف کے اشتراک سے پی سی ون کی تیاری اور افسران کی صلاحیت سازی کے سلسلے میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ بدھ کے روز مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔سی ایف او یونیسف صباحت امبرین، ڈاکٹر احسن عباس، ڈاکٹر زبیر ،ڈاکٹر اویس سراج اور غلام فرید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تربیتی ورکشاپ میں 13 سے زائد محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ کیرئیر کے دوران ٹریننگ صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ٹریننگ کے ذریعے مہارت اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے لئے نتائج پر مبنی نظم و نسق ضروری ہے۔ فواد ہاشم ربانی نے افسران پر زور دیا کہ وہ تربیتی ورکشاپ سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور اس مہارت اور علم کو ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے لئے بروئے کار لائیں۔ ورکشاپ سےیونیسف کی سی ایف او صباحت امبرین نے بھی خطاب کی