لیہ( لیہ ٹی وی) ڈی پی او لیہ اسد الرحمن شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے بروقت حل کےلئے متحرک ،ڈی پی او لیہ نے دومقامات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا،پہلی کھلی کچہری اڈا اللّٰہ یار جبکہ دوسری کھلی کچہری میلاد گراؤنڈ فتح پور
میں کی گئی ،سرکل کروڑکے ڈ ی ایس پی عبدالرزاق ،ایس ایچ او تھانہ کروڑ ،ایس ایچ او تھانہ فتح پور ،کمپلینٹ سیل عملہ و دیگر سٹاف ان کے ہمراہ تھا،ڈی پی او لیہ نے خود سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ میرٹ پر کاروائی کرتے ہوئے معاملات کو حل کرکے فیڈ بیک سماعت میں جلد از جلد بھجوائیں
،ڈی پی او لیہ اسد الرحمن نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی پولیس سے وابستہ امیدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جار ہی ہے،جرائم کا خاتمہ کرکے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا