اسلام آباد(لیہ ٹی وی)صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں خوارج کی لعنت کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کو سراہا۔صدر زرداری نے آپریشن میں شہید ہونے والے فوجیوں کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا اور دہشت گردوں سے موثر انداز میں نمٹا۔صدر نے زور دے کر کہا کہ ملک کے امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت دینے کی دعا کی۔