لیہ (لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پر بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدخان نے چوک اعظم کامعائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی جانب سے نکاسی آب کے کام کاجائزہ لیا۔انہوںنے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں تمام مشینری ،ڈسپوزل سٹیشنز کو فوری طو رپر چلا یاجائے۔انہوں نے کہاکہ اہم سڑکات کے علاوہ گلی محلوں سے بھی جلدازجلد پانی نکالاجائے تاکہ شہریوں کوآمدروفت میں آسانی ہو۔انہوں نے کہاکہ بارش کے دوران شہری تمام تر احتیاطی تدابیر اپنائیں