لیہ( لیہ ٹی وی)اتائیت کے خلاف ایکشن میں تیزی آگئی۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایات پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مرسلین جٹ نے مرہان،چک نمبر426 میں کارروائی کرتے ہوئے کلینیکل لیبارٹری اور ایک کلینک کو سیل کردیااور مزید کارروائی کے لیے کیس ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مرسلین جٹ نے کہاکہ غیرقانونی طورپر کسی کو بھی لیبارٹر ی ،کلینک ،میڈیکل سٹور کھلونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی خلا ف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی