layyah
ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ: دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات تیز، نشیبی علاقوں میں حفاظتی سٹرکچر کی سکیم تیار

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
ستمبر 4, 2026
in لیہ
0
لیہ: دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات تیز، نشیبی علاقوں میں حفاظتی سٹرکچر کی سکیم تیار

لیہ: ضلع کے نشیبی علاقوں میں دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لئے اقدامات تیز۔ ہیڈ ریگولیٹری لالہ کریک سے ملحقہ علاقوں، موضع علیانی، بستی حسن خان، واڑہ گشکوری میں حفاظتی سٹرکچر کی سکیم متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ یہ بات دریائی کٹاؤ کے جائزہ کے لئے منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں بتائی گئی۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ، ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر، چیف انجینئر انہار سرگودھا ریجن صداقت لطیف اور پراجیکٹ ڈائریکٹر لیہ تونسہ پل نے شرکت کی۔ اجلاس میں دریائے سندھ میں جاری کٹاؤ کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سمرا نشیب میں دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے وافر مقدار میں میٹریل موقع پر پہنچایا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں بستی کنجال کے بالمقابل دریا میں بننے والے بیلے میں کیونٹ لگانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ کیونٹ کے ذریعے دریا کے بہاؤ کا رخ تبدیل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ دریائی کٹاؤ کو کم کرتے ہوئے قریبی آبادیوں اور قیمتی اراضی کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لیہ تونسہ پل کے گائیڈ بند اور اپروچ روڈ کے ٹینڈر جاری کر دئے گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ انہار اور این ایچ اے حکام جلد موقع کا مشترکہ وزٹ کریں گے۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اویس سرور اور ایکسیئن انہار حفیظ احمد بھی موجود تھے۔

Tags: FloodProtection #IndusRiver #layyahPunjabGovernment #RiverErosion #
Previous Post

لیہ کے مزید دو سرکاری سکول سولر سسٹم پر منتقل، ضلع کے 100 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کر دی گئی

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات تیز، نشیبی علاقوں میں حفاظتی سٹرکچر کی سکیم تیار

لیہ: دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات تیز، نشیبی علاقوں میں حفاظتی سٹرکچر کی سکیم تیار

ستمبر 4, 2026
لیہ کے مزید دو سرکاری سکول سولر سسٹم پر منتقل، ضلع کے 100 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کر دی گئی

لیہ کے مزید دو سرکاری سکول سولر سسٹم پر منتقل، ضلع کے 100 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کر دی گئی

ستمبر 4, 2026
لیہ گیٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، ترقیاتی کام کا معیار و رفتار کا جائزہ

لیہ گیٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، ترقیاتی کام کا معیار و رفتار کا جائزہ

ستمبر 3, 2026
جنرل ہسپتال لیہ کی تکمیل کا عمل تیز، فنشنگ اور مشینری کی تنصیب آخری مراحل میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

جنرل ہسپتال لیہ کی تکمیل کا عمل تیز، فنشنگ اور مشینری کی تنصیب آخری مراحل میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

ستمبر 3, 2026
سیف سٹی کیمروں سے نگرانی مؤثر، دائرہ کار والے علاقوں میں جرائم میں تقریباً 90 فیصد کمی کا دعویٰ

اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر کا فتح پور کا صبح سویرے دورہ، ستھرا پنجاب صفائی آپریشن کا جائزہ

ستمبر 2, 2026
سیف سٹی کیمروں سے نگرانی مؤثر، دائرہ کار والے علاقوں میں جرائم میں تقریباً 90 فیصد کمی کا دعویٰ

فتح پور میں زیر تعمیر نادرا آفس اور لیڈیز پارک کا معائنہ، ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ستمبر 2, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024