لیہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز/منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی شبیر احمد ڈوگر نے صبح سویرے فتح پور سٹی کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے، ڈی سلٹنگ، ہیومن ریسورس کی تصدیق، گاڑیوں کی تصدیق، ٹی سی پی اور دستی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر نے مختلف علاقوں میں صفائی ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے معیار اور فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لیڈیز پارک اور بس اسٹینڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مقامی شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے فراہم کی جانے والی صفائی کی سہولیات کے بارے میں ان کی رائے اور تجاویز معلوم کیں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری صفائی کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی آپریشن کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔






