لیہ: اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوبارہ ذوالفقار صابر کی زیر صدارت ریونیو امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل چوبارہ میں ریونیو سے متعلق مختلف معاملات، جاری اقدامات، ریکوری اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران متعلقہ افسران سے ریونیو معاملات پر بریفنگ لی گئی جبکہ زیر التوا امور، ریونیو ریکارڈ کی تکمیل اور سرکاری واجبات کی وصولی سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر نے افسران کو ہدایت کی کہ زیر التوا ریونیو معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت نمٹایا جائے اور سرکاری امور میں شفافیت و میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو امور کی مؤثر نگرانی کے ساتھ شہریوں کو ریونیو سے متعلق سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔







