لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلاسز یونٹ میں مسائل کا نوٹس۔ ڈائیلاسز یونٹ کے لئے 2 نئی مشینیں خرید لی گئیں جبکہ خراب ہونے والی 2 مشینیں ٹھیک کر لی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیسن سٹور پر عوام کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپیوٹر سسٹم، ہیومن ریسورس اور کاونٹرز کی تعداد دگنی کرنے، ایم ایس اور ایڈیشنل ایم ایس کو تمام معاملات کی خود نگرانی کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے عوامی شکایات پر گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض اور ایم ایس ڈاکٹر حیات اللّہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ڈائیلاسز یونٹ کے لئے 2 نئی مشینیں خرید لی گئی ہیں جبکہ خراب ہونے والی مشینیں ٹھیک کر دی گئی ہیں جس سے ڈائیلاسز یونٹ میں مشینوں کی تعداد 12 ہو جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ہدایت کی کہ ڈائیلاسز یونٹ کی مشینری اور ادویات کا خاص خیال رکھا جائے اور کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری رسپانس کیا جائے۔ میڈیسن سٹور پر عوام کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے کاونٹرز کی تعداد دگنی کرنے جبکہ متعلقہ افسران تمام معاملات کی خود نگرانی کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں فائر فائٹنگ کے آلات اور واٹر ہائیڈرنٹس کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال میں ماہانہ بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کی فرضی مشق کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے فائنانشل آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس، اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس کی شفٹوں میں ڈیوٹی کرنے اور ان میں ردو بدل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کو ہسپتال کے اچانک معائنے کی زمہ داری بھی سونپی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کے مفت، بہتر اور باعزت علاج معالجے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ عوام کو علاج معالجے کی فراہمی میں بہترین سروسز فراہم کریں تاکہ عوام صحت سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔







