لیہ: تحصیل چوبارہ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے ٹریپ ریڈ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے پٹواریپرویز احمد کو مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن لیہ محمد رمضان کی نگرانی میں کی گئی، جبکہ خصوصی ٹیم نے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ٹریپ ریڈ کیا۔ کارروائی کے دوران گرفتار پٹواری سے مبینہ رشوت کی رقم ایک لاکھ روپے موقع سے برآمد کر لی گئی۔انٹی کرپشن حکام کے مطابق احمد شیر کی شکایت موصول ہونے پر معاملے کی قانونی کارروائی مکمل کی گئی اور بعد ازاں ٹریپ ریڈ کے ذریعے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن لیہ محمد رمضان نے کہا کہ بدعنوانی اور رشوت ستانی میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ شکایت کنندگان کی شناخت صیغۂ راز میں رکھی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ رشوت اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کریں اور بدعنوانی کی اطلاع محکمہ اینٹی کرپشن کو دیں۔






