layyah
ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

**خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی**

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جولائی 21, 2026
in پاکستان
0
**خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی**

**پشاور:** خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں، فلیش فلڈ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں **12 افراد جاں بحق** جبکہ **14 افراد زخمی** ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں 4 اور جمرود میں 2 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر جان کی بازی ہار گئے۔ طورخم کی جانب جانے والا ایک افغان خاندان بھی سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا، جس میں سوار 16 افراد میں سے 13 کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، جبکہ 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے پاک افغان شاہراہ پر پھنسنے والی 100 سے زائد گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب مانسہرہ، وادی نیلم، اپر دیر اور وادی کاغان میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور مڈ سلائیڈنگ کے باعث مکانات، دکانوں، فصلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جھیل سیف الملوک جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور فلیش فلڈ سے 14 مکانات متاثر ہوئے، جن میں ایک مکمل طور پر تباہ جبکہ 13 کو جزوی نقصان پہنچا۔ جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں بھی طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث گھروں، فصلوں اور رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Tags: #KhyberPakhtunkhwa #BreakingNews #Floods #layyahtvpakistannews
Previous Post

**وفاقی ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، وزارت خزانہ نے ٹائم سکیل پالیسی آسان بنا دی**

Next Post

لَیَّہ میں سیلابی صورتحال نہیں، سمرا نشیب اور تھند کلاں میں دریائی کٹاؤ کے خلاف حفاظتی اقدامات جاری: ضلعی انتظامیہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات تیز، نشیبی علاقوں میں حفاظتی سٹرکچر کی سکیم تیار

لیہ: دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات تیز، نشیبی علاقوں میں حفاظتی سٹرکچر کی سکیم تیار

ستمبر 4, 2026
لیہ کے مزید دو سرکاری سکول سولر سسٹم پر منتقل، ضلع کے 100 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کر دی گئی

لیہ کے مزید دو سرکاری سکول سولر سسٹم پر منتقل، ضلع کے 100 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کر دی گئی

ستمبر 4, 2026
لیہ گیٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، ترقیاتی کام کا معیار و رفتار کا جائزہ

لیہ گیٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، ترقیاتی کام کا معیار و رفتار کا جائزہ

ستمبر 3, 2026
جنرل ہسپتال لیہ کی تکمیل کا عمل تیز، فنشنگ اور مشینری کی تنصیب آخری مراحل میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

جنرل ہسپتال لیہ کی تکمیل کا عمل تیز، فنشنگ اور مشینری کی تنصیب آخری مراحل میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

ستمبر 3, 2026
سیف سٹی کیمروں سے نگرانی مؤثر، دائرہ کار والے علاقوں میں جرائم میں تقریباً 90 فیصد کمی کا دعویٰ

اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر کا فتح پور کا صبح سویرے دورہ، ستھرا پنجاب صفائی آپریشن کا جائزہ

ستمبر 2, 2026
سیف سٹی کیمروں سے نگرانی مؤثر، دائرہ کار والے علاقوں میں جرائم میں تقریباً 90 فیصد کمی کا دعویٰ

فتح پور میں زیر تعمیر نادرا آفس اور لیڈیز پارک کا معائنہ، ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ستمبر 2, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024