لیہ23 اگست ( لیہ ٹی وی) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سموگ کا باعث بننے والے بھٹہ خشت کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ارشد چغتائی کا ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں آٹھ بھٹہ خشت کے معائنے کیے۔ دوران معائنہ 4 بھٹہ خشت مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے اور ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیاجبکہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے ایک بھٹہ کو مسمار کر دیا گی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمدارشدچغتائی نے کہاکہ بھٹہ مالکان زگ زیگ ٹیکنالوجی پر 100 فی صد عملدرآمد یقینی بنائیں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹہ خشت سموگ کا باعث بنتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کسی کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ خشت نہیں چلانے دیا جائے گا