لیہ23اگست( لیہ ٹی وی) مہتمم جامعہ نعمانیہ رضویہ لیہ علامہ غلام شبیرالحسن باروی وناظم اعلیٰ جامعہ ہذاقاری ممتازاحمدباروی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم المدارس کے لیٹرپیڈ پرمفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کے نا م سے منسوب جعلی تصدیقی لیٹرجس میں ادارہ کانام استعمال ہواہے اس جعلی تصدیقی لیٹرسے ہماراکوئی تعلق نہیں ہے۔علامہ غلام شبیرالحسن باروی نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شرپسندنوسربازنے تنظیم المدارس کے لیٹرپیڈ پرمفتی اعظم پاکستان منیب الرحمن کے نام سے منسوب جعلی تصدیقی لیٹرمیں ہمارے ادارے جامعہ نعمانیہ رضویہ لیہ کانام استعمال کرتے ہوئے بنایاہے جوکہ سوشل میڈیاپرگردش کررہاہے ہم اس جعلی تصدیق لیٹرسے ہمارااورہمارے ادارے کاکوئی تعلق نہیں ہے۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اپنے جاری کردہانتباہ میں کہا ہے کہ یہ لیٹرپیڈ جعلی ہے نہ میں نے تصدیقی نامہ جاری کیا ہے اورنہ تنظیم المدارس اہلسنت کے دفترسے جاری ہواہے۔