ملتان23اگست ( لیہ ٹی وی) جانشین پیر طریقت صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا ہے کہ دنیا وآخرت کی کامیابی قرآن وسنت پر عمل کرنے میں ہے اس پرفتن دور میں عقیدے اور عمل کی اصلاح اولیاءاللہ کی تعلیمات کو عام کرنے میں ہے پیر طریقت مولانا حامد علی خاں ؒ اور مہتاب ولایت صاحبزادہ احمد میاں خاں مجددی ؒ نے ساری عمر باطل قوتوں کا مقابلہ کیا خصوصاََ ختم نبوت کے تحفظ اور ناموس رسالت کیلئے گستاخان رسول ﷺ اور فتنہ قادیانیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عشق رسول ﷺ کا پیغام پورے عالم اسلام تک پہنچایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے بے تاج بادشاہ پیر طریقت مولانا حامد علی خان ؒ کے 46ویں اور تحریک ناموس رسالت کے محافظ ومہتاب ولایت صاحبزادہ قاری احمد میاں خان ؒ کے چھٹے عرس کی دوسری نشست کی تقریب میں صدارتی خطاب میں کیا سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی نے کہا کہ پیر طریقت مولانا حامد علی خان ؒ نے ساری عمر درس وتدریس و تبلیغ کرتے ہوئے لوگوں کے دلوں میں عشق رسول ﷺ کی شمع کو فروزاں کیا تحفظ ختم نبوت ،نظام مصطفی ،مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے قیدوبند صوبتیں برداشت کیں آپ بیک وقت شیخ التفسیر ،شیخ الحدیث اپنے وقت کے جید عالم دین تھے جامعہ اسلامیہ خیرالمعاد ملتان آپ کی عظیم یادگار ہے جس سے فارغ التحصیل علماءکرام پوری دنیا میں مسلک اہل سنت کی اشاعت میں مصروف اور دین اسلام کی دعوت وتبلیغ کو عام کررہے ہیں نقابت کے فرائض صاحبزادہ محمد ریاض نظامی نے انجام دئیے دوسری نشست کی تقریب میں صاحبزادہ قاری معصوم میاں حامد،صاحبزادہ قاری نعمان میاں حامد، قاری حسان میاں حامد،صاحبزادہ فیضان میاں حامد،مفتی محمد عثمان پسروری،حاجی منظور قریشی،قاری عبداللہ میاں، محمد رمضان ضیاءالباروی، پروفیسر عبدالقدوس، مولانا فتح محمد حامدی، حاجی سجاد حامدی،محمد ثمر حامدی، حاجی سلیم قریشی حامدی، زاہد بلال قریشی ،حافظ محمد ظفر قریشی،پروفیسر اختر انصاری، ملک محمد اکمل وینس، ڈاکٹر اشرف قریشی،حاجی اقبال قریشی حامدی، قاری حق نواز سعیدی،قاری محمد سعید نقشبندی،حاجی محمد الیاس حامدی، حافظ منظور الٰہی،مرتضیٰ نیازی، شکیل حامدی،فداحامدی،مولانا خیر بخش نظامی،سراج حامدی،اورنگزیب قاری بشیر احمد کریمی،قاری مزمل،قاری ارشد،قاری عبدالرحمن، قاری طاہر حامدی، قاری منیر چشتی،قاری سلیم عطاری،مجاہد نقشبندی اور علماءکرام وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی