لیہ،11 دسمبر 2025(نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ پولیس کی معیاری تفتیش کی بدولت کم سن بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو 14 سال قید با مشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ،تھانہ چوبارہ پولیس نے ملزم کومجرم ثابت کرنے کےلئے مقدمہ کے ٹھوس دلائل عدالت پیش کیے ،ملزم زین نے سکول طالبہ کم سن بچی کو اکیلا پا کر چھیڑ چھاڑ اور نازیبا حرکات کی تھی ،اطلاع پر تھانہ چوبارہ پولیس نے فوری کاروائی عمل میں لائی ،ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے معیاری تفتیش عمل میں لائی ۔
