لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے چوبارہ روڈ اسلم موڑ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھیرانی بھی ان کے ہمراہ۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق بیوٹیفیکیشن آف لیہ پرگرام کے تحت مارکیٹ کی یکساں ڈیزائننگ اور پینٹ کے حوالہ سے جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیوٹیفیکیشن آف لیہ پروگرام کے تحت اسلم موڑ تا ریلوے پھاٹک چوبارہ روڈ کو خوبصورت بازار کی شکل دی جائے گی۔ تمام دکانوں کو یکساں سائز کے سائن بورڈ سے سجایا جائے گا اور مارکیٹ کو یکساں رنگ کا پینٹ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بیوٹیفیکیشن پلان پر تیزی سے کام کیا جائے اور ماہ فروری تک سکیم مکمل کی جائے۔
