اسلام آباد۔22اگست (لیہ ٹی وی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ سٹیٹ لائف انشورنس پالیسیاں بہت سے لوگوں کے لیے لائف لائن رہی ہیں، یہ خاندانوں کو زندہ رہنے اور پھلنے پھولنے کے قابل بناتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی کے مقامی ہوٹل میں سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن (ایس ایل آئی سی) سمٹ 2024 میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ سٹیٹ لائف انشورنس نے ہزاروں خاندانوں کی مدد کی ہے۔ انہوں کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے میںسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کا ڈیٹا مینجمنٹ کا اہم کردار ہے جس کو بہترین طریقے سے ادا کیا جارہاہے ۔وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان نے کہا سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی طرف سے محفوظ کیاڈیٹا نہ صرف بیماری کے رجحانات بلکہ مریضوں کی تعداد اور علاقائی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات میں بوقت ضرورت کام آتا ہے ۔