لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ پولیس کی مقدمات کی تفتیش میں میرٹ پالیسی کو مقدم رکھنے کے مثبت نتائج کا سلسلہ جاری ،ایک اور سفاک ملزم اپنے انجام کو پہنچا ،کم سن بچی کے ساتھ مسجد میں زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم اسحا ق کو عدالت کی طرف سے 12 سال قید اور 02 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ،تھانہ کروڑ میں درج مقدمہ 1138/24میں نامزد ملزم اسحاق کو ایڈیشنل سیشن جج کروڑ عمران صفدر نے کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کے جرم میں 10 سال قید اور 02 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ توہین اسلام کے جرم میں مزید 02 سال قید کی سزا سنائی ،تھانہ کروڑ پولیس نے میرٹ پر مقدمہ کی تفتیش عمل میں لا کر ملزم کو مجرم ثابت کرنے کےلئے ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے ۔

