layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ ،پہلی اننگز 448 رنز پر 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 22, 2024
in کھیل
0
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ ،پہلی اننگز 448 رنز پر 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی

layyahtv.crcket


اسلام آباد22اگست (لیہ ٹی وی)محمد رضوان اور سعود شکیل کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 448 رنز پر 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی ، محمد رضوان 171 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ سعود شکیل نے 141 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، بنگلہ دیش نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 27 رنز بنا لیے ،شادمان اسلام 12 اور ذاکر حسن 11 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ، دونوں بیٹرز نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیشی بائولرز کو گرائونڈ کے چاروں طرف دلکش اسٹروک کھیلے اور پانچویں وکٹ میں 240 رنز کی ریکارڈ شراکت بنائی، سعود شکیل نے تیسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی اور 141 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد محمد رضوان نے سلمان علی آغا کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور 398 تک پہنچا دیا ، سلمان علی آغا 19 رنز بنانے کے بعد شکیب الحسن کی گیند پر مہدی حسن میراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، پاکستان نے 448 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی ، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 171 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، یہ ان کی کیریئر بیسٹ اننگز اور تیسری ٹیسٹ سنچری ہے ، شاہین آفریدی نے ناٹ آؤٹ 29 رنز بنائے ، بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے دو ، دو جبکہ مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ،جواب میں بنگلہ دیش نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 27 رنز بنا لیے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 421 رنز درکار ہیں ، شادمان اسلام 12 اور ذاکر حسن 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔بنگلہ دیش نے دوسرے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 27رنز بنا لئے۔

Previous Post

مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کا بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ،261گیندیں کھیلتےہوئے9 چوکوں کی مدد سے 141رنز بنا

Next Post

دبئی آئندہ ماہ ستمبرمیں دنیا کی مہنگی ترین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

Next Post
دبئی آئندہ ماہ ستمبرمیں دنیا کی مہنگی ترین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

دبئی آئندہ ماہ ستمبرمیں دنیا کی مہنگی ترین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024