layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

جنوبی پنجاب میں بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب اور یونیسف کی مشترکہ حکمت عملی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا اجلاس

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 18, 2025
in علاقائی خبریں
0
جنوبی پنجاب میں بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب اور یونیسف کی مشترکہ حکمت عملی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا اجلاس


ملتان(لیہ ٹی وی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ بچوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت پنجاب اور یونیسف کا مشترکہ وژن ہے۔حکومت کی کوشش ہے کہ معاشی ناہمواریوں کی وجہ سے کوئی بچہ پیچھے نہ رہ جائے۔یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب میں بچوں کی فلاح و بہبود بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں یونیسف کےپاکستان میں نمائندہ عبداللہ فاضل اور جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز اور سپیشل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اسی لئے جنوبی پنجاب میں” کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں رہے گا ” مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائی قلت دور کرنے کے لئے جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کے سکولوں میں چیف منسٹر نیوٹریشن پروگرام کے تحت روزانہ دودھ فراہم کیا جارہا یے۔ فواد ہاشم ربانی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے چار بڑے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج سہولیات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں یونیسف کے نمائندے عباللہ فاضل نے بتایا کہ حکومت پنجاب بچوں کی فلاح کے منصوبوں بارے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری پرائمری سکولوں میں معیار تعلیم کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے۔عبداللہ فاضل نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں حکومت کی کاوشوں کے نتیجہ میں بچوں کی شرح اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔اجلاس میں سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان ترین، سپیشل سیکرٹری لائیوسٹاک اظفر ضیاء،سیکرٹری بورڈ آف ریونیو مہرخالداحمد، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سرفراز احمد، سپیشل سیکرٹری جنگلات رانا رضوان قدیر، سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو آفتاب پیرزادہ اور سپیشل سیکرٹری ہاوسنگ رانا سلیم خان نے شرکت کی۔تعلیم، صحت، زراعت اور ایری گیشن ڈیپارٹنمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹریز بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Tags: islamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan news
Previous Post

لیہ: ڈپٹی کمشنر کا سرکاری املاک کی حفاظت پر فوری نوٹس، ملزمان کے خلاف کارروائی شروع

Next Post

ریونیو افسران ریکوری اہداف مکمل کریں، انتقالات اور واجبات کلیئر کیے جائیں ،اے ڈی سی آر

Next Post
ریونیو افسران ریکوری اہداف مکمل کریں، انتقالات اور واجبات کلیئر کیے جائیں ،اے ڈی سی آر

ریونیو افسران ریکوری اہداف مکمل کریں، انتقالات اور واجبات کلیئر کیے جائیں ،اے ڈی سی آر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024