ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے میٹرک امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں لاہور میں تقریب ، تقریب میں شرکت کے لئے تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کی لاہور روانگی کے وقت طلبہ وطالبات کا جوش و خروش دیدنی، طلباء، والدین اور اساتذہ میں خوشی جوش جوش اور ولولہ ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ہمارے اعزاز میں تقریب ہمارے لئے فخر اور خوشی ہے. طلبہ وطالبات ،صوبائی سطح پر پہلی دفعہ ایسی تقریب منعقد کی جارہی ہے. اساتذہ ، تقریب میں والدین اور اساتذہ کو بھی مدعو کرنا باعث اعزاز ہے ، اس طرح کی تقریبات سے ہماری حوصلہ افزائی ہوگی. پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات، ہمیں زندگی میں مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا. طلبہ وطالبات ،طلبہ وطالبات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کے لئے پرجوش ،روانگی سے قبل پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا.سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم قریشی کی قیادت میں پوزیشنز ہولڈرز طلبہ وطالبات کا قافلہ لاہور روانہ. طلبہ وطالبات کے قافلہ کو پولیس سکواڈ اور پروٹوکول میں لاہور روانہ کیا گیا