لیہ:راجن شاہ دربار کے قریب بارش کے باعث کچی چھت گرنے سے 2 خواتین زخمی ہو گئیں، ریسکیو ٹیم کے مطابق 60 سالہ کنیز بی بی اور 30 سالہ شاہین اختر چھت کے نیچے آنے سے زخمی ہوئیں۔

زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کر دی گئی،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سیزن چل رہا ہے اسلئے موسلادھار طوفانی بارشوں میں خستہ حال کچی چھتوں کے نیچے بیٹھنے سے گریز کریں۔
