ملتان: تحریک استحکام پاکستان کے صدر ذیشان بہادر خان چغتائی کی جانب سے قومی سطح پر قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کی تقریب گزشتہ روز ای لائبریری سپورٹس کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کو بہترین کارکردگی دکھانے پر گولڈ میڈل سے نواز ا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر محمد نوید افضل کو ادارہ ہذا میں کپاس کی تحقیق وترقی میں نمایاں کاکردگی کی بنیاد پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ تقریب میں موجود وکلا، ڈاکٹرز، پروفیسرز، انجینئرز اور صحافیوں کو بھی ان کی انسانیت کی خدمات کے اعتراف میں قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ قائدِ اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ نوازے جانے پر وائس پریذیڈنٹ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر یوسف ظفر ،اور پی سی سی سی کے ماتحت کپاس کے ریسرچ اداروں میں کام کرنے والے زرعی ماہرین و دیگر اسٹاف با لخصوص سی سی آر آئی ملتان کے زرعی سائنسدانوں اور جملہ اسٹاف نے ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا