اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مچھروں سے بچائو کا عالمی دن 20 اگست کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد مچھروں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس دن کو منانے کا آغاز ایک سائنسدان سررونلڈ کی اس دریافت سے ہوا کہ مادہ مچھر کے کاٹنے سے ملیریا پھیلتا ہے۔ انہوں نے ہی مچھروں کا عالمی دن منانے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد پہلی مرتبہ یہ دن 1930کو منایا گیا۔صحت کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ مچھروں سے متاثرہ افراد کی سالانہ تعداد لاکھوں تک جا پہنچتی ہے اور ملیریا سمیت اس سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر سال کئی ملین انسان لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔مچھروں سے بچائو کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری و طبی ادارون کے زیر انتظام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا.