google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
جمعرات, اگست 6, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

میونسپل لائبریری لیہ کو "لیہ پاک ٹی ہاؤس” کا اضافی درجہ دے دیا گیا۔ایک خواب تھا جو شرمندہ ء تعبیر ہونے جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 16, 2024
in ادب, کالم, لیہ
0
میونسپل لائبریری لیہ کو "لیہ پاک ٹی ہاؤس” کا اضافی درجہ دے دیا گیا۔ایک خواب تھا جو شرمندہ ء تعبیر ہونے جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔

تحریر:محمدصابرعطاء

آج لیہ ٹی ہاؤس کے قیام کے لیے ڈی سی لیہ امیرا بیدار صاحبہ کی صدارت میں میونسپل لائبریری لیہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ناچیز صابرعطاء ،پروفیسر ڈاکٹر گل عباس اعوان صاحب ،پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین صاحب ،منظور بھٹہ صاحب ،شمشاد سرائی صاحب ،حکیم قدوس ساجد صاحب ،پرنسپل ڈی پی ایس جاوید علوی صاحب ۔ڈپثی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید صاحب اور میونسپل آفیسر سبطین بخآری نے بھی شرکت کی۔
مشاورتی اجلاس میں ڈی سی لیہ امیرا بیدار صاحبہ نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ ضلع بھر میں ادبی بیٹھکوں کا قیام عمل میں لانا چاہتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ ادب اور ثقافت کے فروغ سے ہی معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی ،اضطرابیت اور بد آمنی کا مقابلہ و خاتمہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے اپنی تجاویز میں کہا کہ میونسپل لائبریری لیہ کو "لیہ پاک ٹی ہاؤس "کا درجہ دیتے ہیں ۔ اس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ یہاں ادیبوں اور شاعروں کو وی لاگ بنانے کے لیے سٹوڈیو کی سہوکت بھی فراہم کی جائے گی علاوہ ازیں یہاں پر چائے خانے کا اہتمام ہوگا جہاں پر ممبران کو سبسڈی پر چائے اور کھانے پینے کی اشیاء دستیاب ہوں گی "
ڈی سی لیہ صاحبہ کو یہ علم اس لیے بھی ہے کہ ان کا خانوادہ خود قلم ،کتاب ،صحافت اور ادب سے وابستہ ہے ان کی والدہ صوفیہ بیدار صاحبہ بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں کالم نگارہ اور شاعرہ ہیں ملکی ع غیر ملکی سطح پر شناخت رکھتی ہیں۔
مشاورتی اجلاس میں عبوری طور پر ایک مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو آئندہ جمعرات تک تجاویز مرتب کرے گی جن پر آئندہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
کمیٹی 10رکنی ہوگی جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید ،پروفسیر ڈاکٹر گل عباس پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین ،میونسپل آفیسر سبطین بخآری ،اور ناچیز بھی شامل ہوں گے۔
اس موقع پر ڈی سی لیہ کوصاحب کتب ادباء نے اپنی اپنی تخلیقات بھی پیش کیں۔
اس اجلاس کے بعد میں سمجھتا ہوں جو اس حوالے سے جمود تھا وہ ٹوٹ گیا ہے اور ڈی سی لیہ صاحبہ جس قدر لیہ ٹی ہاؤس کے قیام کے ساتھ ساتھ ابھی بیٹھکوں کے قیام کے لیے کوشاں ہیں انشاءاللہ لیہ پاکستان بھر میں ادبی اور ثقافتی حوالے سے منفرد اور ممتاز حیثیت کا ضلع ہوگا۔
ایک ادیب کی بیٹی سے ہم یہی توقع رکھتے ہیں اور ہماری خوشی اس لیے بھی بنتی ہے کہ ادبی گھرانے کی نمائندہ امیرا بیدار صاحبہ جہاں بطور ڈپٹی کمشنر ضلع بھر کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہیں وہاں وہ ضلع لیہ کے ادبی ،ثقافتی حلقوں کے لیے بھی عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہیں

Previous Post

پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم قومی فخرہیں، خوشحال پاکستان کے مقصد کے حصول کے لیے نوجوانوں کی سپورٹ کریں گے،جنرل عاصم منیر

Next Post

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

Next Post
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ میں کم پیمائش پر کریک ڈاؤن، متعدد پٹرول پمپس کے پیمانے سیل، جرمانے عائد ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عاشق حسین احمدانی کا مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ، صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سخت نگرانی جاری رکھنے کا اعلان

اگست 5, 2026
میٹرک امتحانات میں ضلع لَیَّہ کا شاندار اعزاز، بورڈ بھر میں پہلی سمیت تین نمایاں پوزیشنیں حاصل عبداللہ سلیم 1191 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن کے حقدار، میراب زہرہ اور سید محمد جون عباس نے مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کر لی

دھوری اڈہ کے قریب مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

دھوری اڈہ کے قریب مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

اگست 5, 2026
لیہ میں 17 ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری، جرائم میں نمایاں کمی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس جنرل ہسپتال ستمبر تک مکمل ہوگا، 19 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں پر پیش رفت، تجاوزات، شجرکاری اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کی ہدایات

اگست 4, 2026
فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے انتخابات مکمل، سیٹھ محمد رضوان اسلم خان صدر اور ملک نزیر احمد جنرل سیکرٹری منتخب فلور ملز مالکان کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے، عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی اور حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، نومنتخب صدر کا عزم

ڈی سی آصف علی ڈوگر کا بیوٹیفیکیشن آف لیہ پلان تیز کرنے کا حکم، اہم شاہراہوں، بازاروں اور سرکاری عمارتوں کی خوبصورتی ترجیح قرار بدنما اشتہاری بورڈز، تجاوزات اور غیر معیاری سائن بورڈز ہٹانے کا فیصلہ، ڈی سی لیہ کی متعلقہ محکموں کو ہدایات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024