ملتان (لیہ ٹی وی) ملک کی ممتاز و قدیم دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ عربیہ انوارالعلوم ملتان کا 82واں سہ روزہ سالانہ جلسہ دستارِ فضیلت وتقسیمِ اسناد یکم نومبر جمعة المبارک سے شاہی عید گاہ خانیوال روڈ ملتان میں شروع ہوگا۔ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مہتمم اعلیٰ علامہ سید مظہر سعید کاظمی اور شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی کی صدارت میں اساتذہ کے مختلف اجلاسوں میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 2نومبر ہفتہ کو قراءاور حفاظ کی جبکہ 3نومبر اتوار کو فارغ التحصیل علماءاور مفتیان کی دستار بندی ہوگی۔ بعد از نماز جمعہ پہلا اجلاس ہوگا جسکی صدارت مخدوم سید ابوالحسن جمال الدین گیلانی کرینگے، مختلف اجلاسوں میں علامہ فضل سبحان قادری (مردان) علامہ پیر غلام رسول قاسمی (سرگودھا) علامہ سید مظفرحسین شاہ قادری (کراچی) علامہ مفتی محمد ابراہیم قادری (سکھر) مفتی مظہر مختار درانی (خانپور) علامہ خان محمد قادری (لاہور) علامہ حامد سرفراز رضوی(سمندری) علامہ سید احمد کمال شاہ (ہارون آباد) ڈاکٹر نجم الحسن الحسنی (ڈی آئی خان) مفتی محمدمحب اللہ نوری (بصیر پور) مفتی محمدعارف سعیدی (سکھر) علامہ ڈاکٹر سعیداحمدسعیدی (لاہور) مفتی نصیر الدین الحسنی (شور کوٹ) علامہ سید ذوالفقار شاہ (کراچی) پیر سید خلیل الرحمن شاہ (عارف والا)مفتی عبدالحمید چشتی (خانیوال) اور دیگر علماءومشائخ شریک ہونگے۔