لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب اور ہائی کورٹ کی ہدایت پرضلع میں انسداد سموگ مہم تیزی سے جاری ہے۔ ماحول کو صاف کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہیں انسداد سموگ کے لئے بغیرزگ زیگ کام کرنے بھٹوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمد ارشد چغتائی اور پولیس ٹیم نے مشترکہ کاروائیوں کے نتیجے میں 18 بھٹوں کا معائنہ کیا جن میں سے 6بھٹوں کوبغیر زگ زی ٹیکنالوجی کام کرنے پر مکمل طور پر گرا دیا گیا۔ محمد ارشد چغتائی نے کہاکہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے بھٹہ مالکان کو واضح ہدایت دی گئی تھی کہ وہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پرکام کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ممکنہ سموگ کے تدارک کے سلسلہ میں کارروائیاں جاری ہے تمام بھٹہ مالکان زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کریں۔