ملتان(لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ بار ملتان میںپی ایل ایف جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام 26ویں آئینی ترامیم کی منظوری کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کی تقریب سے مرکزی راہنماءپیپلز پارٹی خواجہ رضوان عالم،صدر پی ایل ایف جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملتان سید عارف حسن شاہ،ظل فاطمہ، سید حسنین گیلانی،رانا جاوید اختر،اشتیاق شاہ،واجد رضوی،شیخ شاہد حمید،ظفر اللہ لغاری،اللہ نواز خان،ریحان غازی،ملک فیاض احمد،فیاض بھٹہ،عدنان حیدری،نگینہ مظفر،عائشہ علی،فردوس جمال،رضوان ہانس،صفدر سرسانہ،کنور وسیم،آسیہ گل،فیروزہ فیض،راؤ قمر،مشتاق بلوچ اور مہر سجاد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا تمام تر سہرا بلاول بھٹو زرداری کے سر ہے انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت کو استعمال کرتے ہوئے آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اوربے نظیر بھٹو کے میثاق جمہوریت ایجنڈے کو پایہ تکمیل پہنچایا اس آئینی ترمیم کا تصور قائد اعظم محمد علی جناح نے پیش کیا تھا جوڈیشل ریفارمز کی بدولت عوام کو جلد انصاف کی فراہمی اور آمریت کو روکنے میں مدد ملے گی آئینی ترامیم کا فیصلہ سیاسی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا عد ازاں مٹھائی تقسیم کی گئی