لیہ(نمائندہ لیہ ٹی)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی،دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،حکومت کے خلاف نعرہ بازی،روڈ بلاک کرنے پر 3ایم پی ایز اسامہ اصغر گجر،شہاب الدین خان سیہڑ، ملک شعیب امیر اعوان،ضلعی جنرل سیکرٹری رانا فیصل مسعود سمیت23 مظاہرین پر نامزد 15 سے 20 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا،سب انسپکٹر آفتاب الحسن کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق ایم پی ایز اسامہ اصغر گجر، شہاب االدین خان سیہڑ ،ملک شعیب امیر اعوان کی قیادت میں حمزہ علی گجر، ملک عمر عوان، ملک شوکت، نعمت اللہ غوری، محمد عدنان حسن خان، سید علی عباس شاہ، میلادی خان، غازی خان، رانا سرفراز نواز، شرافت علی، فیصل خان سیہڑ، محمد وقار کاشف، ثنا اللہ گجر، رانا فیصل مسعود، رحمت اللہ ، نصیر جان، مہر شفیق لوہانچ، محمد عمران ، غلام عباس شامل ہیں جبکہ 15 سے 20 افراد نامعلوم نے سینما روڈ بلاک کر کے حکومت وقت کے خلاف تقاریر اور نعرے بازی کی جب کہ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذ ہے جن کو پکڑنے کی کوشش کی تو مظاہرین منتشر ہو گئے حکومت کے خلاف نعرے بازی پر اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی روڈ بلاک کرنے کر کے عوام الناس کو آنے جانے میں دشواری کا باعث بن کر ارتکاب جرم 341 ت پ188ت پ اور 16 ایم پی اوکے تحت تھانہ سٹی لیہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،ضلع پولیس گرفتاریو ں کیلئے چھاپے مار رہی ہے آخری اطلاعات کے مطابق ضلع پولیس نے ممبر صوبائی اسمبلی سردارشہاب الدین خان سیہڑ کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر عدنان آہیر ،منشی عمران اور محمد عباس کو گرفتار کر لیا ہے۔