تحریر۔ ڈاکٹر سکندر علی مطرب ، پروگرام ڈائریکٹر کورل کراچی
علم و ادب کی گھٹی گھٹی فضاو ¿ں میں کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر کورل ادارے کی خوش آئند موجودگی ایک خوشگوار تازہ ہوا کا جھونکا بن کر داخل ہوئی ہے اور ادب کی ان گنت تنظیموں اور اداروں میں سیاست سے پاک ادبی ماحول کی وجہ سے تیزی سے نمایاں مقام بنانے میں کامیابی کی راہوں پہ گامزن ہے۔ کراچی آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا حب اور سب سے بڑا بیٹا ہے جس میں پاکستان کی تمام خوبصورت زبانوں اور گ ±لہائے سخن کے رنگ بکھرے ہوئے ہیںایسے میں چیئرمین کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر (کورل) پاکستان ڈاکٹر حافظ عثمان احمدکے کتاب دوستی مہم کے عزم کی ترویج میں کورل کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی جس میں کراچی کی ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محترمہ افروزی رضوی سمیت دیگر تمام ممبران نے بھرپور شرکت فرمائی۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر کورل کراچی سندھ محترمہ افروز رضوی صاحبہ کے ذمہ ادبی نظم و ضبط کی جو ذمے داری کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر پاکستان نے ڈالی ہے وہ انتہائی جانفشانی سے اسے حتیٰ الامکان پورا کرنے میں دن و رات مصروفِ عمل ہیں۔ تقریب کا آغاز ربّ العالمین کے کلامِ پاک سے کیا گیا جسکی سعادت پروگرام کوآرڈینیٹر جناب جاوید اقبال صاحب نے فرمائی پھر ڈائریکٹر پروگرام کورل کراچی جناب ڈاکٹر سکندر علی م ±طرِب نے اپنی خوبصورت نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم عطا فرمائی۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر کراچی (کورل) افروز رضوی صاحبہ نے ممبران سے خصوصی خطاب میں کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر کورل کے اغراضِ ومقاصد پر روشنی ڈالی اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور تمام ممبران کی بھر پور شرکت اور دلچسپی لینے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ تمام ممبران کی متفقہ رائے سے ممبران میں عہدے تفویض کیے گئے۔ بیشتر ممبران کو پابند کردیا گیا کہ وہ سب ملکر اپنی ذمہ داریوں سے حتیٰ المقدور عہدہ برا ہو سکیں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر کورل کراچی محترمہ افروز رضوی صاحبہ نے کورل میں ممبر شپ شمولیت کا ایک باظابطہ طریقہءکار رکھا ہے۔اس موقع پر معروف ادبی شخصیت کوآرڈینیٹر آرٹس کونسل کراچی جناب شاہد محی الدین صاحب بھی موجود تھے جنہوں نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر کورل افروز رضوی صاحبہ کی درخواست پر عہدے داران کا باظابطہ اعلان بھی فرمایا جس کے تحت ڈاکٹر سکندر علی م ±طرِب ڈائریکٹر پروگرام کورل، کراچی، محترمہ گل بانو جنرل سیکرٹری، محترمہ غزالہ خالد پریس سیکرٹری، محترم ارشد انور جوائنٹ سیکرٹری اور جاوید اقبال صاحب کو پروگرام کوآرڈینیٹر کے عہدے تفویض کیے گئے کراچی ڈسٹرکٹ کورل کے دیگر ممبران کے نام یہ ہیں محترمہ حجاب عباسی ،محترمہ سحر علی،محترمہ صائمہ صمیم ،محترم کاوش کاظمی ،محترم زعیم ارشد عرشی ،محترم خالد محمود قیصر رانا محترم رفیق مغل ایڈووکیٹ ،،محترم خالد پرویزشامل ہیں ۔اس موقع پر کورل کراچی کے تمام عہدیداران نے افروز صاحبہ کے اعتماد کی متفقہ رائے سے توثیق فرمائی اور ہمہ وقت ” کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر پاکستان” کی بھرپور نمائندگی اور فروغِ ادب کی کامیابی کے لیے یقین دہانی بھی کروائی۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر کورل محترمہ افروز رضوی صاحبہ نے تمام ممبران کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے اس موقع پر کورل کراچی کی جانب سے بہترین طعام کا بھی اھتمام کیا گیا اور خوشی میں کیک بھی کاٹے گئے