کروڑ لعل عیسن (نمائندہ لیہ ٹی وی)برصغیر کے عظیم روحانی صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام حسن سواگؒ کے تین روزہ سالانہ عرس کی اختتامی نشست پر دعاکے بعد اختتام پذیر ہوگئیں جانشین صاحبزادہ پیراحمدحسن نے دعاکرائی عرس میں شرکت کیلئے دور و نزدیک کے علاقوں سےمریدین و عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے سیکورٹی کے سخت انتظامات مریدین اور عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہےمذ ہبی سکالرپیر سلطان محمد علی آف سلطان باہو سید مظفرحسین شاہ صاحبزادہ پیرافتخارالحسن سواگ اور علماء و مشائخ کے بیانات ہوئے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا خواجہ غلام حسن کی نگاہ مبارک جس غیر مسلم پر پڑی وہ فورا کلمہ طیب پڑھ کر مسلمان ہو گیا سبحان اللہ یہ کتنا بڑا فضل خداوندی ہے کہ اس نے اپنے حبیب علیہ الصلوٰۃ والسلیمات کی امت کے اولیاء کی نظر میں اتنی تاثیر کر دی آپ کی یہ کرامات گرو و نواح میں ابھی تک مشہور ہے اور ہزاروں خاص و عام حاضری دیتے ہیں اور انشاء اللہ العزیز یہ قیامت تک دیکھتے رہیں گے جس وقت لوگ آپ کے مزار مقدس کی زیارت کے لیے خانقاہ شریف کے اندرداخل ہوتے ہیں اور مزار شریف کو دیکھتے ہی بے اختیار ذات الٰہی کے شوق سے رونے لگ جاتے ہیں اور ذکر بہران کی زبان پر جاری ہو جاتا ہے سینکڑوں بانصیب آدمی صاحب حال زندہ دل صاحب تاثیر ذاکر روحی ہو جاتے ہیں یہ محض کمال اطاعت محمد رسول اللہ ﷺ و سلم کا نتیجہ ہے