تحریکِ انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اگر عمران خان سے 14 اکتوبر تک جیل میں ملاقات کرا دی جاتی ہے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج مؤخر کیا جا سکتا ہے۔ شیخ وقاص اکرم کے مطابق اگر ملاقات نہیں کرائی گئی تو پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال برقرار ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں 15 اکتوبر سے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں چین اور روس کے وزرائے اعظم سمیت کئی ممالک کے اعلیٰ عہدے دار شریک ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کا صرف سوچ سکتی ہے لیکن کر نہیں سکتی۔ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ملکی مفادات پی ٹی آئی کی ترجیح نہیں ہیں