لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)عرس مبارک دربارپیر سواگ شریف أج دوسرا روز کی تقریبات میں زائرین اورمعتقدین کی آمد کاسلسلہ جاری تقریب صاحبزادہ پیراحمد حسن صاحبزادہ پیرفیض الحسن صاحبزادہ پیرافتخارالحسن کی سرپرستی میں شروع علماء کرام کے خطابات ہوئے علماء نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کئی صدیاں گزرنے کے بعد بھی مخلوق خدا کے دل ان کی محبت سے بھرے ہیں اور یہ محبت نسل در نسل منتقل ہوتی جا رہی ہےان مزارات پہ چوبیس گھنٹے اللہ کا ذکر جاری رہتا ہے درود و سلام کی محافل برپا رہتی ہیں قرآن کی تلاوت ہوتی رہتی ہےنماز با جماعت کا مکمل اہتمام ہوتا ہےاور ایک پاکیزہ روحانی ماحول مفت میسر ہوتا ہےایسے لوگ جن کے دل سخت یا سیاہ ہیں انہیں یہاں آ کر ایسا روحانی سکون ملتا ہے جولفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ دور دراز سے خرچہ کر کے ان مزارات پہ حاضری دیتے ہیں