لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 353 صابوال مرکزچوک اعظم میں بنیادی صحت کے حوالے سے ہیلتھ سیمینار کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شوکت علی شیروانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ میمونہ ارم،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران ، والدین اور طالبات نے شرکت کی۔سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی اوراے ای اوموسیٰ خان نے حفظانِ صحت کے اصولوں اور صفائی کے حوالے سے طالبات کو آگاہ کیا۔ ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر نے بچوں سے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے پولیو کی بیماری اور صفائی کی اہمیت اجاگر کیا۔