ملتان(لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ملتان نے پیسٹی سائیڈز ڈیلرز ٹریننگ پروگرام کا شیڈول جاری کردیانئے و تجدید لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں 31 اکتوبر تک وصول کی جائیں گیملتان ( ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ملتان 43ویں پیسٹی سائیڈز ڈیلرز ٹریننگ پروگرام برائے سال 2024 کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے ضلع ملتان میں زرعی زہروں کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز جن کے لائسنس کی معیاد ختم ہورہی ہے اور بطور نئے ڈیلرز کاروبار کرنے والے خواہشمند درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق درخواست گزار پیسٹی سائیڈ زکے نئے و تجدید لائسنسز کے حصول کیلئے درخواست فارم اسسٹنٹ ڈائریکٹر و زراعت آفیسران شعبہ پیسٹ وارننگ ملتان، شجاع آباد و جلالپور پیروالا کے دفاتر سے دفتری اوقات میں مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ نئے لائسنس کے حصول کیلئے مقرر کردہ فیس مبلغ 7260 روپے جبکہ تجدید لائسنس کیلئے مبلغ 3630 روپے ضلع کی سطح پر نیشنل بنک کی مین برانچ میں جمع کروائیں۔ درخواست دہندگان اپنی درخواستوں کے ہمراہ میٹرک کی سند اور شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپیاں، 3 عدد تصاویر لف کریں۔ ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پرانا شجاع آباد روڈ ملتان کے دفتر میں مورخہ 31 اکتوبر 2024 تک وصول کی جائیں گی۔ فیلڈ اسسٹنٹ کا ڈپلومہ رکھنے والے افراد جو کہ پیسٹی سائیڈکا نیا / تجدید لائسنس حاصل کرنا چاہتے ہیں ایسے افراد کے لئے دونوں صورتوں میں تین دن کی ٹریننگ حاصل کرنا ضروری ہے۔ تجدید لائسنس کیلئے تین روزہ ٹریننگ 26 نومبر سے شروع ہوگی جبکہ نئے لائسنس کے اجراء کیلئے 15 روزہ ڈیلرز ٹریننگ پروگرام کا آغاز 11 نومبر 2024سے ہوگا۔