لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) سابق امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ چوہدری زاہد محمود وڑائچ نے کہا کہ محکمہ اریگیشن بھاگل نہر میں پانی چھوڑنا ہی بھول گیا نہر میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے کسان اپنی فصلات اور باغات کو سیراب کرنے کے لیے مہنگا ڈیزل خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ نہ صرف بھاگل بلکہ ضلع بھر کی تمام نہرو کو منظور شدہ پانی جاری کرے تھل کینال کی ریماڈلنگ کر کے دو ہزار کیوسک سے زائد لیہ کے پانی کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ لیہ کے کاشتکار مہنگے ڈیزل بجلی اور سولر ٹیوب ویل سے نجات حاصل کر سکیں۔