لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) محکمہ ایجوکیشن لیہ آفٹر نون سکول کے تدریسی فرائض سرانجام دینے والے اساتذہ معلمات ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ڈیپارٹمنٹ تدریسی سٹاف کے مطالبات کو بالکل نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار ساجد انوار علوی صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع لیہ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تقریبا 400 گرلز /بوائز سکولز میں فرائض سرانجام دینے والے اساتذہ اور معلمات گزشتہ ایک برس سے تدریسی فرائض سر انجام دے رہے ہیں مگر انہیں ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہا ایجوکیشن افس کے چکر لگا لگا کر تھک چکے مگر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے تدریسی عملہ میں شدید بدلی پھیل رہی ہے لہذا حکام تعلیم اساتذہ اور معلمات کی اس جائز مانگ کو پورا کرتے ہوئے انہیں ذہنی سکون کے ساتھ فرائض منصبی سر انجام دینے کا موقع عنایت کرے