لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی، لبنانی نوجوانوں کی لازوال قربانیوں کا ایک سال پورا ہونے پر ملک بھر کی طرح لیہ میں بھی سیاسی،دینی جماعتوں نے مارچ کیا
مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ مبشر نعیم چوہدری نے کی لیہ مائنر سے شروع ہونے والا مارچ چوبارہ روڈ پرانا بلوچ بس اڈہ ریلوے پھاٹک سے ہوتا ہوا صدر بازار شمالی گیٹ پر اختتام پذیر ہوا مارچ کے اختتام پر صدر پیپلز پارٹی ضلع لیہ ملک ریاض حسین سامٹیہ صدر شیعہ علماء کونسل سید نیر عباس کاظمی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری جمیعت علماء اسلام قاری منور حسین چیئرمین کسان بورڈ جنوبی پنجاب عاصم اقبال گجر اور دیگر مقررین نے غزہ پر اور لبنان پر اسرائیلی بلا جواز حملوں اور بارود کی بارش کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ کی پراسرار خاموشی اسرائیل کی حوصلہ افزائی کا سبب بن رہی ہے جس کی وجہ سے فلسطین لبنان میں یہودی موت و بربریت کی داستان لکھ رہے ہیں فلسطین کے ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے اور پوری پٹی کھنڈرات کا ڈھیر بنا دی گئی مقررین نے کہا اسرائیل اپنی جارحانہ عزائم سے ایران اور لبنان کو بھی نشانہ بنا چکا ہے جس کی پوری امت پرزور مذمت کرتی ہے اور اسلامی دنیا سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہو اور مسلمان حکمران اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور امت کو اسرائیلی صیہونی جارحیت سے نجات دلانے کے لیے ایک موقف اختیار کریں بصورت دیگر اسرائیل اپنے مضموم مقاصد کی تکمیل کے لیے پوری امت کو یرغمال بنانے کی سوچ کو اپنائے ہوے ہے فوٹو کیپشن لیہ جماعت اسلامی لیہ کی اپیل پر غزہ مارچ کا منظر ، مبشر نعیم چوہدری ملک ریاض حسین عاصم اقبال نیئر کاظمی خطاب کر رہے ہیں