لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم میں تیزی۔ متعلقہ اداروں نے مزید 15 بھٹہ خشت میں اینٹوں کی کچی بھرائی مسمار کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد سموگ مہم کے تحت آپریشن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن انعم اکرم نے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات، میونسپل کمیٹی کروڑ اور پولیس کے ہمراہ 17 بھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کی پڑتال کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے 15 بھٹہ خشت کی کچی بھرائی زگ زیگ ٹیکنالوجی کے مطابق نہ ہونے پر مسمار کروا دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ سموگ کے تدارک کے لئے ضروری ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ بھٹہ خشت مالکان زگ زیگ ٹیکنالوجی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ سموگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔