لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی، سیوریج، نکاسی آب کے بہتر انتظامات کے علاوہ گرین بیلٹس کو بحال کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر نے چوبارہ روڈ پر گرین بیلٹ کی صفائی اور بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔ اے ڈی سی جی نے ورکرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرین بیلٹ کو جلد از جلد بحال کیا جائے اور پودوں کی تراش خراش کی جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے