لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )لیہ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سالانہ میٹنگ اور 2024-2026کے انتخابات کا انعقاد المعروف انٹرنیشنل سکول لیہ کیمپس کے سبزہ زار میں کیاگیااسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے عہدیداران سے حلف لیا
انتخابات میں بلامقابلہ شگفتہ حسین صدر، ایمن نزیر سینئر نائب صدر اور نوید اقبال نائب صدر منتخب دیگر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میں شمیم فاطمہ، عیشا عامر، صفیہ نزیر، ماہ جبین ، مریم بی بی، منور سلطانہ، شازیہ سلیمان، کوثر بی بی، راشدہ صادق منتخب ہوۓ بانی شکیلہ بانو سمرا نے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ
بانی شکیلہ بانو نے کہا کہ میں لیہ ویمن چیمبر کے پہلے انتخاب کے کامیاب انعقاد پر تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتی ہوں خواتین کی یہ ترقی صرف انفرادی کامیابی نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے ملک کی معیشت میں بھی ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین خودمختار ہوتی ہیں، تو وہ پورے معاشرے کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کا کاروباری سفر ان کے خاندانوں کو مالی استحکام دیتا ہے اور پورے ملک کی معیشت کو تقویت بخشتا ہے۔صدر شگفتگہ حسین کنجال نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کامیاب بنایا مزید کہا کہ ہمیں ابھی اور آگے بڑھنا ہے، مزید خواتین کو اس چیمبر کے ذریعے مواقع فراہم کرنے ہیں، اور کاروباری دنیا میں خواتین کا مقام مضبوط کرنا ہے