لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور خوبصورتی میں اضافہ کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ کی طرف سے میونسپل کمیٹی چوبارہ کی حدود میں لین مارکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ شہر کی خوبصورتی اور حادثات سے بچاو¿ کے لئے 20 کلومیٹر طویل لین کو دو دن میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے فوارہ کو بھی فعال کر دیا گیاہے