لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )حکومت پنجاب کی طرف سے سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیمی صفر میں شامل کرنے اور شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ضلع میں مزید 454 سکولوں میں ارلی چائلڈ ہڈ کیئر ایجوکیشن پروگرام کے تحت کلاسز شروع کر دی گئی ہیں جبکہ اساتذہ کو ٹریننگ کا عمل بھی مکمل کروا دیا گیا ہے۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم شوکت علی شیروانی نے ایم سی ہائی سکول میں تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ میں ٹیب تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر بتائی۔
سی ای او تعلیم نے بتایا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت ضلع میں ارلی چائلڈ ہڈ کیئر ایجوکیشن کی کلاسز شروع کی گئی ہیں جہاں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی طریقہ کار کے تحت بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کیا جاتا ہے اس سلسلہ میں اساتذہ کو بھی مکمل ٹریننگ دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام سے شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا۔تقریب پی ایم آئی یو کے پراجیکٹ کوارڈینٹر ظفر اقبال ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرآغا حسن ، ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر توقیر علیانی ، مشتاق حسین ،اے ای اوز ایاز ملغانی ، وسیم عالم ، خلیل احمد ، محمد ثاقب،پرنسپل ایم سی ہائی سکول مظہرحسین ، ارشاداحمد کھوکھرو دیگر اساتذہ اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پی ایچ سی آئی پی محمد منشاءبھی موجود تھے