لیہ ( لیہ ٹی وی) جشن عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام ، جوش جذبہ اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ محافل میلاد اور جلوسوں کے لئے بہترین سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کئے جائیں گے۔ شہروں، نجی اور سرکاری عمارتوں پر خوبصورت چراغاں کیا جائے گا۔ عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی مرکزی تقریب میلاد گراؤنڈ میں منعقد کی جائے گی۔ 12 ربیع الاوّل کے موقع پر بجلی، ریسکیو1122، ہیلتھ سروسز، صفائی، پانی اور چونے کے چھڑکاؤ کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ میلاد کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک نے کی۔ انہوں نے کہاکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ، حسن سلوک، مساوات، انصاف، امن اور عفو درگذر کے تمام پہلووؤں کو اجاگر کرنے اور خصوصاً اپنے بچوں تک یہ پیغام پہنچانے کے لئے بہترین پروگرام ترتیب دینا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔مزید کہاکہ سیرت طیبہ پر صدق دل سے عمل پیرا ہونے اور اسوہ حسنہ کے سنہری رہنمااصولو ںکو اپنانے سے دینی ودنیاوی طورپر سرخرو و کامرانی نصیب ہوسکتی ہے۔ نبی آخر الزما ں کا ولادت با سعادت کا دن شایان شان طور پر منا نے کے لئے با ہمی رابطے و تعاون کے ذریعے مو ثر اقداما ت عمل میں لا ئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر بہترین سے بہترین انتظامات کئے جائیں۔اس موقع پربتایاگیا کہ تمام بازاروں کی تزئین و آرائش اور سر کاری اور نجی بلڈنگز کو برقی قمقموں سے سجایا گیاہے مساجد اور مدارس کے اطراف میں صفائی کے مثالی انتظامات دیکھنے کو ملیں گے ۔اجلاس میںعمران خورشید ڈی ایس پی صدر ، ڈاکٹر سجاد احمد ریسکیو 1122، ڈاکٹر محمد یو نس کلیہ ،میاں سجاد ، ایکسئین بلڈنگز،منیر احمد ایس ڈی او واپڈا، نا صر محمود ایس این اے ، محمد اسما عیل ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر ، محمد شہر یار ، عطاءالرحمن ، رحمت اللہ ، شیخ حاجی محمد امین ، احمد بخش، کاشف بزدار ، قاری محمد اشرف چشتی ، قاری غلام یٰسین قمر ، احمد رضا ، نو رالنبی خان ، فیض محمد ، محمدتوقیر ، سید آغا حسین ، بشیر احمد ، ڈاکٹر کاشف محبوب ، عبد اللہ بن مسعو د ، مز مل احمد ، غلام دستگیر ، افتخار علی ، راشد علی ، مہر نوید گل ودیگر متعلقہ افسران بھی مو جو دتھے