لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) محکمہ واپڈا لیہ کے موجودہ،سابقہ ملازمین کے درمیان گروپنگ شدید اختلافات مقدمات کے اندراج کے بعد صلح میں رکھے ضمانتی چیک کی واپسی کے لیے ڈی پی او لیہ کو درخواست گزار دی،تفصیل کے مطابق سابقہ ملازم محکمہ واپڈا لیہ حاجی اعجاز احمد نے ڈی پی اولیہ کو دی گئی درخواست میں استدعا کی کہ اس کے خلاف واپڈا کی مدعیت میں 14 مقدمات درج کرائے گئے جو بے بنیاد ثابت ہو کر خارج ہو چکے ہیں واپڈا ملازمین کے درمیان ائندہ گروپنگ لڑائی جھگڑا نہ ہونے کے خطرہ کے پیش نظر ایڈیشنل سپرینٹڈنٹ انجینیئر ملک محمد نعیم اختر سامٹیہ، لائن سپرینٹنڈنٹ ریاض حسین چھینہ کی موجودگی میں سابق واپڈا ملازم محمد مشتاق کے پاس فریقین نے ایک برس کے لیے بطور امانت چیک رکھے جو ایک سال مدت گزر جانے کے بعد محمد مشتاق سے چیک کی واپسی کے لیے بارہا رابطہ کیا مگر امانت دار چیک واپس کرنے سے انکاری ہے لہذا چیک واپس کرایا جائے ڈی پی او لیہ نے سابق واپڈا ملازم کی درخواست پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری افیسر مقرر کر دیا انکوائری افیسر کو ایڈیشنل سپرینٹڈنٹ انجینیئر ملک محمد نعیم اختر سامٹیہ اور لائین سپرنٹینڈنٹ ریاض حسین نے اپنے تحریری بیان جمع کرائے کہ حاجی اعجاز احمد اور ساجد حسین فیاض افضل وغیرہ کے مابین سابق واپڈا ملازم ملک مشتاق احمد کے ڈیرہ پر صلح کرائی گئی تھی اور پنچایتی فیصلہ میں طے ہوا تھا کہ دونوں فریقین سے گارنٹی کے چیک لیے جائیں گے تاکہ ائندہ واپڈا ملازمین ایک دوسرے کے خلاف تجاوز نہ کریں اور بطور ضمانت رکھے گئے چیک ایک سال کے عرصہ کے لیے تھے لہذا چیک حاجی اعجاز احمد کو واپس کیا جائے انکوائری افیسر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے امانت دار ملک مشتاق احمد کو دی گئی درخواست کی روشنی میں مزید کارروائی کے لیے طلب کر لیا