لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلع بھر میں اتائیت کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے۔ روزانہ کی بنیادپر میڈیکل سٹورز،لیبارٹریوں کے معائنے کرکے انہیں سیل کیاجارہاہے ۔ ڈرگ انسپکٹر تحصیل چوبارہ محمد اویس قمرنے ڈی سی لیہ کی ہدایت پر تحصیل چوبارہ کے مختلف پوائنٹ آف سیلز کا معائنہ کیا۔انہوں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر دو میڈیکل سٹورز کے چالان کر کے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ لیہ کو بھجوائے گئے‘ دو ادویات کے سیمپل بھی لئے گئے اور تجزیہ کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ملتان بھیج دی گئیں