ملتان(لیہ ٹی وی) لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تحت عالمی یوم خواندگی کی تقریب کا انعقاد ایمرسن یونیورسٹی غزالی ہال میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملتان کے نمائندے کے طور پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) عالیہ نکہت نے شرکت کی ۔اس موقع پر رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد فاروق , اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محمد الیاس , ڈائریکٹر انفارمیشن ملتان ڈویژن سجاد جہانیہ , ڈسٹرکٹ افیسر سپیشل ایجوکیشن , ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر کمیونیکیشن سٹڈیز ڈاکٹر عاصم , ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ سوشیالوجی ڈاکٹر عظمی , ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ سٹیٹسٹکس ڈاکٹر صدام , ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ فزکس ڈاکٹر عتیق الرحمن, ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ بائیو ٹیکنالوجی ڈاکٹر علیم , لٹریسی ڈیپارٹمنٹ افیسرز اور نان فارمل ٹیچرز نے بھی موجود تھے . محمد عامر رازق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے عالمی یوم خواندگی منانے کی تاریخ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں تعلیم کی اہمیت اور شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ اور شعور کے حصول کا ذریعہ تعلیم ہے۔ عامر رزاق نے لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 850 غیر رسمی سکولوں میں طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام لٹریسی ٹیچرز اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا کہ ضلع ملتان میں شرح خواندگی بڑھانے میں اپنا بھرپور ادا کرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیررسمی سکولوں میں طلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ درسی کتب، سکول بیگز اور دیگر تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سپیشل ایجوکیشن کی نمائندہ حمیرہ ہاشمی نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت غیررسمی سکولوں سے طلبہ و طالبات کو کوالٹی ایجوکیشن دی جا رہی ہے۔ انہوں نے لٹریسی ٹیچرز اور سٹاف کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہ جہاد کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محمد الیاس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ لٹریسی اینڈ نارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے قائم کردہ غیررسمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور انتظامی افسران کی کاوشوں کو سراہا ہے جو جوش و جذبہ سے ایسے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں جو کہ سکول نہیں جارہے ہیں اور وہ غیر رسمی سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ لیٹریسی کوارڈینیٹر مخدوم مدثر نے بھی ٹیچرز کی کارکردگی کی تعریف کی ۔ مہمان گرامی نے انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں آرٹ کمپیٹیشن میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے اساتذہ کو تحائف اور اسناد دیں اور سال 2024 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے لٹریسی موبلائزر مظفر عباس ، کامران ہاشمی کو بھی ایوارڈ سے نوازا۔ اس کے علاوہ بہترین ٹیچر , لیٹریسی کوارڈینیٹر کو بھی بہترین کارکردگی پر شیلڈز دی گئیں آخر میں عامر رزاق ڈی ای او لٹریسی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور معزز مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں. تقریب کی نظامت کے فرائض لٹریسی موبلائزر مظفر احمد نے انجام دیے۔ آخر میں لٹریسی واک کا اہتمام کیا گیا